جہانگیر ترین پیپلزپارٹی

کیا جہانگیر ترین پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) کیا وزیر اعظم عمران خان سے ناراض پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں؟ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اگلے ہفتے آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وہ متوقع طور پر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا  نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی مخدوم محمد احمد سے ملاقات ہوئی ہے، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ  جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے’۔ شہلا رضا کہا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا اور نہ ہی نیازی ہوگا’۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین ظاہرا وزیر اعظم عمران خان سے ناراض نظر آرہے ہیں، بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین وزیر اعظم سے شکوہ بھی کیا کہ افسوس کا مقام ہے کہ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں تو دوست تھا، جان بوجھ کر دشمنی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ تاہم اب چپ نہیں بیٹھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دوست تھا جان بوجھ کر مجھے دشمنی میں دھکیلا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے