ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی میزبانوں کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی میزبانوں کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں بھارت میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کے حوالے سے اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پرترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ سے صحافی نے سوال کیا کہ  بلاول بھٹو کے جے شنکر سے مصافحہ میں پرانی تلخیوں کی جھلک تو نظر نہیں آئی؟ اس پر جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپ اس کو بہت اہمیت دے رہے ہیں، یہ ایک معمول کا رسمی عمل تھا، ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے