راجہ ریاض

پی ٹی آئی رہنما کا جہانگیر ترین کی حمایت میں عمران خان سے بڑا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما نے جہانگیر ترین کی حمایت میں عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ اس کا نقصان پوری پارٹی کو ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے بینکنگ کورٹ لاہور کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین سے مکمل یکجہتی اور ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کے لئے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے مطالبہ کیا کہ خان صاحب! اپنے بہترین اور جاں نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔ اس کا نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد کے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے