مولانا عبدالغفور حیدری

پی ڈی ایم انتخابات کیلئے نہیں بلکہ حکومت مخالف تحریک کیلئے بنی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

کراچی (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ انتخابات لڑنے کے لئے نہیں بلکہ نااہل حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سکیریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تحریک چلانا ہے۔ تحریکوں میں وہی جماعتیں اور افراد چلتے ہیں جو مخالفین کا دباو برداشت کرسکیں اور مشکلات کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں حکومت کے ساتھ گھاٹے کا سودا کیا۔ سابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے پی ڈی ایم سے بے وفائی کی۔ اتنا چھوٹا عہدہ قبول کرنا یوسف رضا گیلانی کی بھی توہین ہے۔ ہم حالت جنگ میں ہیں جبکہ کچھ جماعتیں سودا کرچکی ہیں۔ ایسی صورت حال میں سوال کرنے کا ہمیں حق ہے۔ حکومت سے ووٹ لینے پر پوچھنا ہمارا حق بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے