جہانگیر ترین

کچھ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی چند ماہ پرانی ہے، کچھ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت پریس کانفرنس میں باتیں کرنے سے ٹھیک نہیں ہوتی، حلقے کے عوام کے لیے محنت کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے، یقین ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اگر مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے تو یہ ہماری ناکامی ہوگی، دو نشستوں پر الیکشن لڑ رہا ہوں، عقاب کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ہماری جماعت نئی ہے مگر پیغام پرانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، جنوبی پنجاب صوبہ ایک دن ضرور بنے گا اور وہ ہم بنائیں گے۔ جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سعید احمد انصاری، عامر سعید انصاری اور دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے