نثار کھوڑو

نثار کھوڑو کا انتخابات التوا پر ایم آر ڈی کی طرح تحریک چلانے کا اعلان

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے انتخابات کے التوا پر ایم آر ڈی کی طرح تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر صورت مقررہ وقت پر انتخابات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات ملتوی کیے گئے تو ایم آر ڈی کی طرح تحریک چلائیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عوام میں پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے انتخابات ملتوی کروانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد بڑی سیاسی جماعت انتخابی مہم شروع کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے