راجہ ریاض

کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ راجہ ریاض

فیصل آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے لیاقت چٹھہ کی آخری پوسٹنگ کے لیے 5 کروڑ لیے تھے۔ لیاقت چٹھہ نے بہت بڑا الزام لگایا، آج میں ان کے ماضی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ لیاقت چٹھہ نے 20 سال فیصل آباد میں نوکری کی، وہ کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے قریب پیسے لے کر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر جھوٹے الزامات لگائے۔ پی ٹی آئی والے جہاں جاتے ہیں لوگوں کو خرید کر ایسے گھناؤنے کام کرتے ہیں، ان کا ایجنڈا ہے پاکستان رہے یا نہ رہے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت چٹھہ کی جہاں بھی پوسٹنگ تھی کرپشن کی، نیویارک میں اوورسیز کے ذریعے ان کو فلیٹ دیا گیا ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال کر انکوائری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے