الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ہے، وہاں پر چھپائی کے سلسلے کو ملک کے دیگر حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا تاہم بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی پر منحصرہو گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اگر خصوصی سیکیورٹی کاغذ مطلوبہ مقدار میں دستیاب نہ ہوا تو کمیشن کے پاس ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہے گا۔ اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ ایسے وقت جب کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کی جا رہی ہے، کچھ حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرانا پڑرہی ہے جس کے لیے اس مرحلہ پر درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لیے 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے