ایس سی او اجلاس،  پاکستان کا دہشتگردی کے خاتمے کی علاقائی و عالمی کوششوں کا حصہ بننے کا عزم

گووا (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ  پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی علاقائی اور عالمی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتا ہے، سب ممالک دیرینہ، تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہرگوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزازکی بات ہے،  پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔ ہم ستمبر 2023 میں علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ کنیکٹیوٹی کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک سینٹرل ایشیائی ریاستوں کو راہداری تجارت کے لیے بہترین موقع دیتاہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی علاقائی اور عالمی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہے، معیشتوں میں رابطےکی کمی علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی ڈپلومیٹک پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے، پُرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی انضمام، معاشی تعاون اور عالمی امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اپنی ترجیحات کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے، ایس سی او غربت کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون کا ایک مضبوط کیس ہے، پاکستان کے تجویز کردہ غربت کے خاتمے پر خصوصی ورکنگ گروپ کا قیام اہم قدم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے