دستی بم

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس پر ہوئے دو دستی بم حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے دونوں واقعات کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسرا واقعہ نواحی علاقے شالکوٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر مصطفی آباد کے مقام پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے