شہباز شریف

آڈیو لیکس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا اب قوم کے سامنے عمرانی فتنہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں تھی، آڈیو لیکس سے پہلے سنجیدہ لوگ جانتے تھے اس میں کوئی حقیقت نہیں، کیا کریں ہر پارٹی کے فالوورز ہوتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتنا جھوٹ بولا گیا جتنا ہٹلر کے زمانے میں بولا جاتا تھا، برادر ملکوں نے بتایا کہ یہ کتنا تکبر سے بھرا شخص ہے، ثابت ہوجائے کہ آئین کیخلاف سازش کرکے حکومت لی توسولی پر لٹکایا جائے، یہ بات اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو دکھاتا ہے کہ میں باہر جاکر مانگتا ہوں، عوامی منصوبے تب مکمل ہوتے ہیں جب دل میں درد اور احساس ہو، میں نے 40 سال بڑے بھائی کی قیادت میں حالات میں اتار چڑھاؤ دیکھا، ہم نے 40 سال میں آمریت کا دور دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے