فیصل جاوید

ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر ہے، رہنما پی ٹی آئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر ہے، پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات آسانی سے جیت جائے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ لین دین اور خرید و فروخت کی سیاست کی ہے، یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پی ڈی ایم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اب بہت پریشانی ہے، پی ڈی ایم والے مارکیٹ میں  بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔ تاہم ناکامی ان کا مقدر ہے۔ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات آسانی سے جیت جائے گی۔ انہوں نے ے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، بلی کو خواب میں چھیچڑے نظر آرہے ہیں۔  یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں، اسی لیے اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ   گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔ یاد رہے کہ  رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے