کے الیکٹرک

نیپرا کی ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) نیپرا نے تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو اوور بلنگ دینے اور دیگر بے ضابطگیوں پر تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو نیپرا میں طلب کیا گیا۔ اتھارٹی نے تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی، جو ایک ماہ میں رپورٹ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ اور بے ضابطگیوں کے معاملے پر سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی نیپرا میں طلبی ہوئی۔ اتھارٹی نے صارفین کیلئے بلنگ میں بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز اتھارٹی کو مطمئن نہ کرسکے، اس لئے نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی، رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی جانب سے دوران سماعت اوور بلنگ اور دیگر مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی۔ نیپرا کو تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نے بتایا کہ متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے