جام خان شورو

سندھ حکومت نے ارسا کو صوبے میں پانی کی قلت کا ذمہ دار قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کی قلت کا ذمہ دار انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو قرار دیا ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جب پانی کا معاملہ سی سی آئی میں لے کر جاتے ہیں تو نیشنل واٹر کونسل میں بھیج دیا جاتا ہے۔ ویر آب پاشی سندھ کا کہنا ہے کہ  سی سی آئی آئینی ادارہ ہے نیشنل واٹر کونسل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آب پاشی جام خان شورو نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کےدوران جام خان شورو نے کہا کہ ارسا کے معاہدے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت ہوئی۔ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اگر واقعی قلت ہے تو معاہدے کے تحت پانی تقسیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  ہم نے ہر فورم پر سندھ کا کیس رکھا ہے۔ جام خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے حصے سے کم پانی مل رہا ہے، سی سی آئی میں بھی سندھ کا معاملہ لے کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے