پولیس

غیرقانونی مقیم مزید 65 افغان باشندے گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم مختلف تھانوں کی حدود سے مزید 65 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ مبینہ ٹاؤن، تھانہ گلستان جوہر، تھانہ بلوچ کالونی، تھانہ سچل، تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کی جانے والی آج کی کارروائیوں میں 65 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اڑتالیس گھنٹے کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار افغان باشندوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیرقانونی افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گٸے۔ گرفتار کیے جانے والے افغان باشندوں سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے