ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے صارفین کو ایپ سے کمانے کا نیا موقع فراہم کر دیا

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ بھی مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی وائرل ویڈیوز سے اضافی آمدنی سے حاصل کر سکیں گے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے سیریز نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ تخلیق کار ایپ سے براہ راست پیسے کما سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کریں گے۔ اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جائے گا۔ ٹک ٹاک نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بنیادی طور پر ایک سیریز البم 80 ویڈیوز پر مشتمل ہوگا جس میں ہر ویڈیو کا دورانیہ 20 منٹ تک کا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔ ٹک ٹاک کے مطابق یہ ہماری جانب سے صارفین کو کمانے کے لیے فراہم کیے گئے مواقع میں نیا اضافہ ہے۔ صارفین ہی طے کریں گے کہ ان کی کسی سیریز البم کو دیکھنے کی فیس کتنی ہوگی جو ایک سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے