دھماکہ

کوئٹہ میں دھماکہ، خاتون سمیت 30 افراد جاں بحق و زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں تیس افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار، خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے، رکشہ نے پولیس ٹرک کو ہٹ کیا، دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون بھی زخمی ہوگئی، خاتون دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے