مولانا فضل الرحمن

وقت آگیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت میں لانا ملک پر ڈرون حملہ کرنے کے مترادف تھا۔ عمران خان کو بیرونی قوتوں کی جانب سے پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم 12 سال سے کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں، عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔ ہم نے بھی احتجاجی مظاہرے اور لانگ مارچ کیے ہیں لیکن کبھی جلاؤ گھراؤ کی طرف نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کیے، اب وقت آگیا ہے کہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے