بجلی

کراچی الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے

کراچی (پاک صحافت) کراچی الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاوات بجلی خریداری کا معادہ طے ہوگیا ہے،  ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوا ہے ،معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کی توانائی کمیٹی کوبھیج دیا گیا ہے، اس سال مارچ میں این ٹی ڈی سی سے 1100 میگاواٹ بجلی مل سکے گی۔ خیا ل رہے کہ کے الیکٹرک حکام  نے کہا کہ موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور موسم برسات کیلئے ایک نیا پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا  نے کے الیکٹرک کی ماہانہ اورسہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ حکومت سے 1400 میگاواٹ بجلی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے جبکہ سوئی سدرن کیساتھ گیس خریدنے کا معاہدہ تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ، سماعت میں کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیپرا نے کہا کے الیکٹرک موسم گرما میں کراچی کو بلا تعطل بجلی یقینی بنائے، موسم سرما میں بجلی تعطل کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا ، کے الیکٹرک بجلی نظام میں مشکلات سے نیپرا کو آگاہ رکھے تاکہ نیپرا دیگر سرکاری اداروں سے مشکلات کے حل میں مدد کر سکے۔ حکام کے مطابق 2023 سے 1400 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی سے حاصل ہوگی جبکہ کے الیکٹرک سوئی سدرن کیساتھ گیس خریدنے کا معاہدہ تیارہے، سوئی سدرن کو مستقل طور پر مطلوبہ گیس فراہمی میں مشکلات ہیں، سوئی سدرن کے علاوہ نجی شعبے سے گیس خریدنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے