شہباز شریف

وزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پولیس اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، شرپسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے واقعے سے متعلق فوری تحقیقات سمیت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائم مقام گورنر بلوچستان نے بھی بلیلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے