بلاول بھٹو

کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں ہوا تھا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگز پارٹی ہر الیکشن میں کسی نہ کسی صورت میں سامنے آتی ہے، ہم تین نسلوں سے جدوجہد کر رہے ہیں ہمارا مقصد ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں، شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے میں ہم نے بہت محنت کی، وہ وقت کی ضرورت تھی اور وقت کی ضرورت کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 2013 اور 2018 کے بعد ہم اپوزیشن میں تھے، ہمارے وسائل چھینے جارہے تھے دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست سندھ، بلوچستان اور کے پی میں بھی ہے ان سے رابطہ رہے گا، جو مشکل وقت میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے نہ ہوسکے الیکشن میں ان کو مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں بلایا تھا اور کہا کہ اپنا عدم اعتماد واپس لیں ہم الیکشن کرواتے ہیں، ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں سیاسی لحاظ سے چلانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے