حافظ حمداللہ

مستونگ میں دھماکا، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ اور 3 افراد زخمی

مستونگ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مستونگ میں گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ مستونگ میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حافظ حمداللّٰہ اور دیگر 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے