اپنے حقوق کا دفاع جہاد ہے اور یہ جہاد جاری رکھیں گے: الشیخ عکرمہ صبری

اپنے حقوق کا دفاع جہاد ہے اور یہ جہاد جاری رکھیں گے: الشیخ عکرمہ صبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس میں گھروں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کا دفاع جہاد ہے، فلسطینی اپنے گھروں پر اسرائیلی فوج کے قبضے، گھروں کی مسماری اور جبری ھجرت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں بطن الھویٰ کالونی میں مکانات کی مسماری اور گھروں ‌پر اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ فلسطینی اپنے گھروں، وطن اور اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری یہ جدوجہد جہاد ہے، فلسطینی شہری اپنے حقوق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔

اس موقع پر الشیخ عکرمہ صبری نے دھرنا دینے والے فلسطینیوں کے دھرنا کیمپ میں نماز جمعہ کی امامت بھی کی، انہوں ‌نے اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، قبضے اور دھرنا دینے والے شہریوں کو دھمکانے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سلوان کے باشندوں کا مسجد اقصیٰ کے ساتھ مضبوط تعلق ان کے مضبوط ایمان کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلوان اور القدس کے دوسرے علاقوں کے باشندے اپنے گھروں اپنے حقوق اور وطن کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم سنہ 1917ء سے قابض صہیونیوں اور دوسری استبدادی طاقتوں کے غاصبانہ قبضے کے خلاف نبرد آزما ہے، ہم اپنے حقوق، وطن کے دفاع اور مقدسات کی آزادی کے لیے منطقی انجام تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے