ایاز صادق

سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخاباتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار چیزیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے