مریم اورنگزیب

کنٹینر خان کو اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کنٹینر خان کو اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے ‎خونی مارچ کا اعتراف کرلیا ہے، بیلٹ یا بلڈ شیڈ، بندوقوں سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، عوام نے فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ اور ڈکیتیاں دیکھی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عوام نے 6 ماہ سے بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے اور شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔ ان کا سابق وزیراعظم عمران خان کو کنٹینر خان کا لقب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے