سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

وانا (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر حفیظ اللّٰہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے جبکہ دو خودکش بمبار بھی مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور جنوبی وزیرستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے