نوید قمر

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر قومی اسمبلی میں برس پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر  اور پی ٹی آئی حکومت پر کھل کر برس پڑے، نوید قمر نے صحافی تنظیموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی کیسے چلائی جا رہی ہے؟ پریس گیلری کو تالے لگا دیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شام چھ بجے نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے کہ کل صبح اسمبلی کا اجلاس ہے، جس کی وجہ سے ٹائم کی تنگی کے باجود پورے ملک سے لوگوں کو آنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے نوید قمر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جب بھی اجلاس بلایا جائے ارکان کو شرکت کا پورا وقت دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سید علی گیلانی کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی جبکہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے