ایاز صادق

سردار ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفی شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) سردار ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفی شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق تیسری بار اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ دونوں نے عہدوں کا حلف اٹھالیا، دوران اجلاس قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی جاری رہی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان میں جوتے لہراتے رہے۔ لیگی رہنما عطا تارڑ نے محمود خان اچکزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر قابل مذمت اور قابل شرم ہے، یہ اپنی سیاسی کمزوریوں کا ملبہ اداروں پر پھینکنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ارکان نے حروف تہجی کے اعتبار سے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خفیہ رائے شماری کے تحت پہلا ووٹ رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحٰق نے کاسٹ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اراکین قومی اسمبلی ایاز صادق کو مبارکباد دینے لگے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے