اسحاق ڈار

کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنز کے بجٹ میں کٹوتی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے بجٹ میں فوری طور پر 15 فیصد کٹوتی کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سے لگڑری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ وقت اور اخراجات کی بچت کے لیے تمام میٹنگز بذریعہ ٹیلی کانفرنس کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے کفایت شعاری سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ فیصلوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی چھوٹ اور خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ مشکل معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی استثنا کے اپنی صفوں میں خلوص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں سالانہ 200 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے