مریم نواز

این اے 119 سے مریم نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔ لاہور کے حلقہ این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف اور این اے 119 سے مریم نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 120 سے ایاز صادق اور این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 123سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال اور این اے 125سے ملک محمد افضل کھوکھر کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 126 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 129 سے حافظ محمد نعمان اور این اے 130سے پارٹی قائد میاں نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے