عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، ایک امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، ایک امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

بغداد (پاک صحافت) عراق میں ایک امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوا ہے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراق میں امریکی اتحاد نے پیر کو کہا ہے کہ یہ راکٹ حملہ شمالی عراق میں امریکی اڈے پر ہوا۔

گذشتہ ایک سال میں عراق میں امریکہ کے زیر قیادت فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ سب سے مہلک حملہ تھا،
اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ حملہ اربل میں ہوا جس میں اتحادی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔

کردش سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ رات گئے اربل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب تین راکٹس داغے گئے،
روئٹرز کے رپورٹرز نے بھی کئی زوردار دھماکے سنے اور ایئرپورٹ کے قریب آگ بھی دیکھی۔

کردستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات کے ساڑھے نو بجے متعدد راکٹس اربل اور اس کی مضافات میں داغے گئے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے اس میں کچھ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

ایک گروپ سرایا اولیا الدام نے امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس نے اپنے دعوے سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے امریکہ اس حملے سے مشتعل ہوا ہے، اتحادی افواج، کنٹریکٹرز اور امریکی تنصیبات کو ان حملوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں امریکیوں کے دو طیارے مکمل طور پر تباہ اور متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اولیائے دم سے موسوم ایک نو زائیدہ گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس نے 24 راکٹ دا‏غے ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے مزید حملے کئے جانے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ میں ایک برطانوی اور دو امریکی فوجی ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے