میں پریشان تھا کہ روزے میں 14 گھنٹے پانی کے بغیر کیسے رہوں گا، نومسلم بھارتی اداکار ویوین ڈیسین

(پاک صحافت) اسلام قبول کرنے والے بھارتی اداکار ویوین ڈیسینا نے روزے رکھنے کے تجربے کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اس لیے بھی دل کے بہت قریب ہے کیونکہ میں نے پانچ برس قبل اسی ماہ میں اسلام قبول کیا تھا اور جب سے روزے رکھنے شروع کئے ہیں یہ میرا چھٹا رمضان ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے اسلام قبول کیا ہے تب سے ہر سال باقاعدگی سے پورے 30 روزے رکھ رہا ہوں لیکن کبھی طبیعت ناساز ہو تو روزہ نہیں رکھتا جس کی اجازت دین میں بھی ہے۔ اب چھ سال ہوگئے ہیں مسلسل روزے رکھتے ہوئے لیکن جب پہلا رمضان تھا اس وقت میرے اہل خانہ کو بہت فکر لاحق تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں روزے رکھنا بالکل آسان نہیں تھا، مجھ سمیت میرے گھر والوں اور دوستوں کو بھی فکر تھی کہ میں کیسے 13 سے 14 گھنٹے تک کچھ بھی کھائے پیئے بغیر رہوں گا۔ اداکار نے بتایا شروع میں مجھے بھی سمجھ نہیں آتا تھا کہ میں روزے رکھ سکوں گا یا نہیں کیونکہ مجھے پانی اور کافی کی طلب ہوگی لیکن اللہ نے اتنی ہمت دی کہ روزے رکھنا بہت آسان ہو گیا اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کے دوران اپنا زیادہ تر وقت بحرین میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے مصری خاتون صحافی نوران علی سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ بحرین میں منتقل ہوگئے ہیں تاہم جب کبھی انہیں کوئی پروجیکٹ ملتا ہے تو ممبئی کام کے سلسلے میں آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے