کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے: جاوید قصوری

لاہور(پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس سے دستبردار نہیں ہو سکتے 5 فروری کو جماعت اسلامی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منائے گی، کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، اس لیے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے کشمیر کو مکمل طور پر مفلوج کر رکھا ہے: شہریار آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے کے لیے امن و سکون کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے۔اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ہندوستان، امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک کی نظروں میں کھٹکتا ہے۔ اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی دو سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ محصور ہیں۔ بھارتی حکومت نے ظلم و ستم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ وادی میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ جب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا ہے ، اس وقت سے اب تک 7خواتین سمیت 308افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔ 16خواتین بیوہ اور 38بچے یتیم ہوئے۔ 1701افراد زخمی اور 995مکانات کو منہدم کیا گیا۔ جبکہ 14489افراد کو بے گناہ مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ یہ اقدامات مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنی کشمیر پالیسی کا از سر نو جائزہ لے۔ ہندوستان سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرے اور عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے زور دیا جائے۔ کشمیر محض ایک خطہ نہیں بلکہ 80لاکھ مسلمانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے