فیصل کریم کنڈی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کا گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا، فیصل کریم کنڈی

(پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا گورنر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا ووٹ ن لیگ کو دیں گے، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اصلاح کے لیے تنقید کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے، دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں بن رہی ہیں ان کے ذریعے فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہوں گے ان کا اختیار ہے کس کو کابینہ کا حصہ بناتے ہیں، یہ مشکل فیصلے تھے پارٹی کی سی ای سی اور لوگوں کا پریشر تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور بلوچستان سے متعلق ناموں کا آج یا کل اعلان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے