بھارت نے کشمیر کو مکمل طور پر مفلوج کر رکھا ہے

بھارت نے کشمیر کو مکمل طور پر مفلوج کر رکھا ہے: شہریار آفریدی

اسلام آباد(پاک صحافت) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  بھارت نے کشمیر کو مکمل طور مفلوج کر رکھا ہے ، ہمیں ماضی کو بھول کر کشمیر کے حوالے سے آگے بڑھنا ہوگا، کشمیر پر ظلم کے نتیجہ میں بھارت کا مکرو چہرہ سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے جمعہ کے روز کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے جو کرنا تھا وہ کرچکا ہے،ہمیں کشمیر پر اب آگے بڑھنا ہے۔شہریارآفریدی نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر میں جو ظلم ڈھائے اب دنیا میں اس کا مکروہ چہرہ سامنے آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کو بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے، دفتر خارجہ

شہریارآفریدی نے کہاکہ دنیا میں بھارتی سفارتکار ریاستی پالیسیوں پر شرمندہ نظر آتے ہیں،ہمیں اب آئی ٹی و ڈیجیٹل ایرینا میں اپنا نام پیدا کرنا ہوگا،ڈس انفو لیب نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے، ہمیں اپنی اکیڈیمیا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،یہ اکیڈیمیا ہی ہیں جو کسی بھی ملک کابیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ان اکیڈیمیا کے ذریعے کشمیر کے بارے میں بیانیے کو اجاگر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کشمیر پر بیانئے کو اجاگر کرنے کیلئے یوتھ و سٹوڈنٹس کو انگیج کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر کو مکمل طور پر مفلوج کررکھا ہے،کشمیر سے ان کی معیشت، ثقافت اور شناخت کو چھینا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی تسلسل کے ساتھ نسل کشی کی جارہی ہے،ہمیں عالمی پارلیمنٹرنیز کے ساتھ رابطوں کیلئے پارلیمنٹ کو انگیج کرنا ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے 28 ممبران مل کر کشمیری عوام کی آواز بنیں گے، ہم نے اس ضمن میں وکلاء سے بھی رابطے شروع کئے ہیں تاکہ یہ وکلاء عالمی عدالتوں کے مطابق کشمیر کے کیس کو مضبوط بنانے میں ہماری مدد کریں،ہمیں ملکر کشمیر کاز کو آگے لیکر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے