مسلم لیگ ن

ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کی کرپشن اور کارکردگی پر وائٹ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تین سالہ کارکردگی اور کرپشن پر دو الگ الگ وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع ن لیگ کے مطابق وائٹ پیپر آج جاری کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آج حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی، تاہم یہ دو الگ الگ وائٹ پیپر ہوں گے۔ لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن اور کارکردگی پر الگ الگ وائٹ پیپر جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد تقریب منعقد کی گئی تھی جس سے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔ جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت کارکردگی کو سفید جھوٹ قرار دیا گیا، جبکہ ن لیگ کی جانب سے  پی ٹی آئی پر بھارتی ویب سائٹ سے تصویریں چرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے