ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کا آغازکر دیا گیا

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کا آغازکر دیا گیا: ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کا کہنا ہے ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ویسینیشن  کا عمل ترجیحات کی بنا پر انجام پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 کروڑ آبادی میں سے 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے ، کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک 70فیصد افراد تک ویکسین پہنچے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں چینی ویکسین لگانے کی مہم کا آج آغاز ہو رہا ہے

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی، 6 کے قریب ہیلتھ ورکرز اور 63 لاکھ کے قریب 65 سال سے زائد عمر کے افراد ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے قومی مہم کا آغاز کیا۔ جہاں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر تمام صوبوں میں بھی متعلقہ مقامات پر ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میں تمام وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور یہ تقریب اس کا مظہر ہے کہ ملک پر جب مشکل وقت آتا ہے تو تمام پاکستانی ملک کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق نے اسلام آباد سے مل کر کام کیا ہے اور تقریباً ایک سال ہوگیا ہے اور ہم نے مشکل حالات اور خطرات پر قابو پانے میں سوچ سے بہتر نتائج آئے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے لیے چینی حکومت اور چینی لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ویکسین کے اس عمل کو ممکن بنایا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حصول میں وزارت صحت کا ایک خصوصی کردار رہا ہے اور میں سابق معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ 2023 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے