آصف زرداری

کسی کو ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے نہیں دیں گے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی سیاسی رہنماوں سے گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل ہونے سے نہیں روک سکتے تو بروقت تیاری کرلیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ کسی کو غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کر کے سیاسی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ن لیگ کو ذمہ داری لیکر پنجاب جاکر بیٹھنے کی پیشکش کی اور کہا کہ ہم سیاسی بحران کا مقابلا کرنے کے لئے تیار ہیں، مجھے ذمہ داری دیں تو پنجاب جاکر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے