ٹیسٹ میچ

فواد عالم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مضبوط

کراچی (پاک صحافت)  جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے بلے بازفواد عالم کی سنچری نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط کر لی۔  خیال رہے کہ فواد عالم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تاہم وہ 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یاد رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو اظہر علی 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم فواد عالم نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی، لیکن وہ 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد فہیم اشرف نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور وہ 64 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔

واضح رہے کہ دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے ہیں اجس کے بعد قومی ٹیم کو اب جنوبی افریقا پر 88 رنز کی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ  حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز دوبارہ اننگز شروع کریں گے۔ اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پھر پاکستان کے بھی 4 کھلاڑی 27 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے