یوٹیلٹی اسٹورز

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ سبسڈائزڈ اشیاء صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملیں گی۔ اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی والوں کے لئے چینی 70 روپے فی کلو ہوگی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لئے 10 کلو آٹا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق عام شہریوں کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 75 روپے جبکہ چینی 19 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا فروخت ہوگا۔ عام شہریوں کے لئے چینی 89 روپے فی کلو، گھی 375 روپے فی کلو، آٹے کا دس کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے