ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی کابل میں پاکستانی سفارتی عملے پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستانی دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتی عملے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم کابل میں سفارت خانے کے عملے پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر آج حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی حملے میں محفوظ رہے لیکن ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ اسرار محمد اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت فوری طور پر اس حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو پکڑ کر ان کا محاسبہ کیا جائے۔ پاکستانی سفارتی عملے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے