بلاول بھٹو

پاکستان کے متحدہ عرب امارات سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات سے برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کو 51 ویں قومی دن پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور اقدار میں گہرے جڑے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے یو اے ای سے برادرانہ تعلقات ہیں، اپنے برادرانہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے اماراتی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے ہمارے تاریخی اور گہرے روابط ہیں، متحدہ عرب امارات سے یہ تعلقات اور رشتہ تاریخ ساز اقدار پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے