کامران ٹیسوری

کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے سندھ کا گورنر ہوں۔ کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میں کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے سندھ کا گورنر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سماجی تنظیم کے تحت کراچی میں قائم اسکول کے دورہ کے دوران کہا ہے کہ میں نے آصف زرداری سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایک دوسرے سے چھینا جھپٹی نہ کریں، سب مل کر کام کریں۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سب ہی میری پارٹیاں ہیں، میں سب کا گورنر ہوں۔ الیکشن وہ ہونا چاہیے جس پر تمام اسٹیک ہولڈر کو اطمینان ہو۔ جلد بازی نہ کی جائے، لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے بات کروں گا کہ اسکول کو گرانٹ دیں، دعا گو ہوں کہ اس طرح کے اسکول سندھ بھر میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے