شہباز شریف

فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل کہتا ہے پاکستان میں ظلم ہو رہا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل کہتا ہے پاکستان میں ظلم ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ اسرائیل میں ہوتا تو وہ کیا تباہی مچاتا، اگر اسرائیل کو اتنی فکر ہے تو کیپیٹل ہل پر ہلہ بولنے والوں کو جب سزائیں ملیں تب کیوں خاموش رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حق میں بیان دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ نے دھاندلی زدہ الیکشن سے اقتدار پر بٹھایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے چار سال تک معیشت کا بیڑا غرق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے