سعودی عرب پاکستان

سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل مدت اور پائیدارسرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جواد سہراب ملک سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جواد سہراب نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں آئندہ سات روز کے اندر دو ارب ڈالرز جمع کرانے کی تصدیق پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے معاون خصوصی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں مصنوعات کی تیاری اور خدمات کی فراہمی کے شعبے میں متعدد مواقع موجود ہیں جن سے خلیجی ملکوں کے لئے برآمدات کے ذریعے نمایاں فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی محنت کشوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے سعودی عزم کو سراہا۔ سعودی سفیر نے سعودی حکومت کی طرف سے رواں اور آئندہ سال کے دوران سعودی عرب میں مختلف شعبوں کیلئے پاکستان سے مزید افرادی قوت بھرتی کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے