رانا ثناءاللہ

بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وجود سے متعلق اگلے 6 ماہ میں فیصلہ ہونے جا رہا۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وجود سے متعلق اگلے 6 ماہ میں فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان کے وجود سے متعلق خطرہ بننے کی کوشش کی تو اس پارٹی کو کالعدم قرار دینے کی جانب بات جاسکتی ہے۔ 9 مئی واقعات پر بھی تحریک انصاف سے متعلق درگزر سے کام لیا گیا۔ نومبر 2022 میں بھی جب تحریک انصاف نے دھرنا دیا تو ان کے خطرناک مقاصد تھے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، ہم نے تو ایسا کبھی نہیں کہا۔ ہم جو بھی بات کرتے ہیں سیاسی وجود کے حوالے سے کرتے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے 2018ء میں غلط ہوا، اگر اب ایسا ہوا ہے تو بھی غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے