عون چوہدری

عمران خان کے پول کھولے تو انہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عون چودھری

لاہور (پاک صحافت) عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پول کھولے تو انہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعوی اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، قوم کے لیڈر کا خود بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بارے ملے اور دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا بھی تھا، بشری بی بی قرآن پر حلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے لیکر جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے، عمران خان بشری بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے