ملک بوستان

کریک ڈاؤن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک آسکتا ہے۔ ملک بوستان

کراچی (پاک صحافت) ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملک میں کریک ڈاؤن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے وہ بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا تھا، مجبوراً یہ بھاری پتھر آرمی چیف نے اٹھایا اور کر دکھایا۔ آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے۔

ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف کو قوم کی طرف سے مبارکباد دیتے ہیں۔ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہورہے ہیں۔ بجلی اور پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے جبکہ ڈالر کا ریٹ بھی مسلسل کم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے کریک ڈاؤن ہوا ہے ایکسچینج کمپنی کی سپلائی بہت بڑھ گئی ہے، آج ایکسچینج کمپنی نے 15 ملین ڈالر انٹربینک میں فروخت کیے ہیں۔ ماضی میں انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 5 سے 10 ملین ڈالر سے اوپر نہیں جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے