عطا تارڑ

16 ستمبر یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس طرح 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے، اس طرح 16 ستمبر یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما فیصلے کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا، میں کچھ اعداد و شمار آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کس طرح بنچز کی تشکیل کی جاتی رہی، چیف جسٹس پاکستان کے عہد کے دوران بنچز کی تشکیل سب کے سامنے ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک میں سب ججز بیٹھ کر بنچز طے کرسکتے ہیں، سب سے زیادہ جسٹس اعجاز الاحسن کی بنچز میں شمولیت رہی، سیاسی اور غیرسیاسی مقدمات سننے میں چیف جسٹس پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، سب سے زیادہ سیاسی کیسز سننے والے تیسرے جج جسٹس منیب اختر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا، مرضی کے بنچز بنا کر گڈ ٹو سی یو کہہ کر قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا، بحث چل رہی ہے جانے والے چیف جسٹس پاکستان کو فل کورٹ ریفرنس دیا جائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے