رانا ثناء اللہ

فسادی جتھے اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا  ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فسادی جتھے اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی فسادی لانگ مارچ جلوس کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ امن و امان کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر داخلہ رانا  ثناء اللہ نے کہا کہ فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت جا واقعہ بہت دلخراش ہے، شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے امن و امان کو ہرصورت یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے